How to Translate into English?

 پاکستان میں چونکہ گرامر ٹرانسلیشن میتھڈ چل رہا ہے۔ یعنی انگلش پڑھانے کیل گرامر اور ٹرانسلیشن کے طریقہ کار کا استعمال ہوتا ہے۔ بچپن سے لے کر گریجوایشن اور ماسٹر سطح تک چند فقرات یا پیراگراف دے دیئے جاتے ہیں جنہیں اردو یا انگلش میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔




 ووکیبلری کا آتا ہے۔ اگر ووکیبلری ہو تو انگری عبارت سمجھ آجاتی ہے اور طالب علم انگریزی سے اردو عبارت بنا ہی لیتا ہے۔ تو انگریزی ترجمہ کرتے وقت جس ووکیبلری لفظ کی سمجھ نہ آئے اسکا معنی ڈکشنری سے دیکھ لیں اور باقی مکمل فقرہ خود لکھنے کی کوشش کریں۔ اس پریکٹس کو دو سے تین ماہ تک کریں گے تو بہت فائدہ ہوگا۔ حتیٰ کہ امتحان میں بھی انگلش سے اردو ترجمہ کرتے وقت دقت نہیں ہوگی۔ یاد رکھیں اردو آپکی مادری زبان ہے، فقرے کو ترتیب دینا آسان ہوگا۔ 

Example: A tall man in black coat standing near a hospital was looking at the lady who was holding a bag in her left hand.

ترجمہ کرتے وقت دیکھیں کہ فقرے میں سبجیکٹ کون ہے۔ سبجیکٹ ایک نام نہیں ہوگا بلکہ اکثر پوری ناؤن فریز ہوتی ہے۔ جیسے ایک لمبا آدمی کالے کوٹ میں ہسپتال کے سامنے کھڑا۔ یہ تمام سبجیکٹ ہے یعنی کام کرنے والا۔ پھر اس سبجیکٹ میں دیکھیں کہ چھوٹی چھوٹی فریز ہیں جنکو پریپوزیشن کی مدد سے جوڑا گیا ہے۔ تو اسکو اگر توڑ کر ترجمہ کریں تو یہ ترجمہ ہوگا۔ 

ایک لمبا آدمی

کالے کوٹ میں

ہسپتال کے پاس کھڑا 

دیکھ رہا تھا

ایک خاتون

جو کہ بیگ پکڑے ہوئے تھی

بائیں ہاتھ میں

اب اس فقرے کو اپنی مادری زبان کی مہارت کی مدد سے جوڑنے کی کوشش کریں۔ ‘ایک لمبا آدمی جس نے کالا کوٹ پہنا ہوا تھا اور ہسپتال کے باہر کھڑا تھا ایک خاتون جو کہ بائیں ہاتھ میں بستہ پکڑے ہوئے تھی اسے دیکھ رہا تھا۔ تو یاد رہے لفظی ترجمہ کی بجائے ‘فریز کی شکل’ میں ترجمہ کریں۔ 

Urdu to English

انگلش کا مسئلہ یہ تھا کہ انگش کی عبارت سمجھ نہیں آتی تھی لیکن اردو کی عبارت سمجھ تو آجاتی ہے لیکن اسے انگلش میں کیسے شفٹ کریں۔ انگلش ترجمہ کرتے وقت بھی الفاظ کو چھوٹی چھوٹی فریز میں توڑنا بہتر ہے پھر اسکو مکمل ترتیب دینا آسان رہتا ہے۔ مثال کے طور پر:

 پاکستان کی عوام جو کہ تھوڑی سی لالچ کیلئے کئی سالوں سے کرپٹ حکمرانوں کو سہولت دیتی رہی ہے آج ان نازک حالات پر رو رہی ہے۔

وضاحت: اس فقرے میں دیکھیں کہ سبجیکٹ پاکستان کی عوام ہے لیکن ساتھ ہی اسکو مزید کھولا گیا ہے۔ آبجیکٹ ‘رورہی ‘ ہے۔ ”ان نازک حالات پر’ اضافی معلومات ہے۔ 

  پاکستان کی قومPakistan’s nation-

جو کہ سہولت دیتی رہی کرپٹ حکمرانوں کوthat has been facilitating corrupt politicians

کئی سالوں سے  for many years

 کچھ لالچ کیلئےfor the sake of minor greed

 رو رہی ہے ان نازک حالات پرis crying in these critical circumstances

اان دنوں/آجکل these days

‘Pakistan’s nation is crying over these critical circumstances. 

[Pakistan’s nation that has been facilitating corrupt politicians for many years for the sake of little greed] is crying over the critical circumstances these days. 

لفظ ‘لالچ’ تک ناؤن فریز ہے، اسکے بعد بنیادی فعل یعنی کام لگایا گیا ہے

No comments:

Post a Comment