How to Use Newspaper for Learning English


 

How to Use Newspaper for Learning English

انگریزی سیکھتے وقت بنیادی طور پر 4 اسکلز زہن میں رکھنی چاہئیں۔ لکھنا، بولنا، سننا اور پڑھنا۔ اخبار بنیادی طور پر روزمرہ زندگی کے واقعات پر کثیر تعداد میں مواد مہیا کرتا ہے۔ اگرچہ اخبار کی انگریزی کا سٹائل مشکل ہوتا ہے جو کہ سمجھ نہیں آتا لیکن اگر صرف مفہوم سمجھ آنا شروع ہو جائے تو انگریزی زبان کا بڑا حصہ طلباء کی سمجھ میں آنا شروع ہو جاتا ہے۔ اخبار یا میگزین کو ہم کس ووکیبلری ، فقرات اور بڑے بڑے آرٹیکلز کی پریکٹس کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں جسکی تفصیلات نیچے دی جا رہی ہیں۔

How to Understand Newspaper Structure

ابتدائی زبان سیکھنے والے افراد کیلئے خبر میں موجود لمبے لمبے فقرات کو سمجھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ میری رائے یہ ہے کہ لمبے فقرات کو سمجھنے کی بجائے پہلے فریز کو سمجھیں کیونکہ اخبار کے لکھاری خبر میں ایک فقرے میں کئی چھوٹی فریزوں کو شامل کرتے ہیں۔ نیچے دی گئی ہیڈلائن میں لفظِ “ایرانین” کو کھول کر لمبا کیا گیا ہے۔ جبکہ سادہ یہ بھی کہا جا سکتا تھا کہ “ایرانی مر گیا”۔ لیکن یہ کہا گیا کہ”ایرانی جس نے ٹرمینل فلم کو متاثر کیا مر گیا”۔ 

“Iranian who inspired The Terminal film dies at Paris airport”

یعنی اگر ناؤن فریز یا پریپوزیشنل چھوٹی چھوٹی فریزوں کو سمجھ لیا جائے تو کچھ حد تک اخبار کا سٹرکچر سمجھ آنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسکے بعد ووکیبلری بڑا مسئلہ بن جاتی ہے۔ یعنی اخبار میں لکھنے الفاظ کے معنی ہی نہیں آتے تو سٹرکچر کہاں سمجھ آئے گا۔ ووکیبلری بہتری بنانے کیلئے نیچے دی گئی تجویز پر عمل کریں۔ 

How to Improve Vocabulary

ایک اخبار لے کر اسکی ایک خبر پر پورا دن کام کریں کیونکہ ووکیبلری کے الفاظ دماغ میں جلد نہیں بیٹھتے بلکہ انہیں کچھ وقت دینا پڑتا ہے۔ اخبار سے 2 یا 3 الفاظ ایسے اٹھا لیں جو آپکے لئے بالکل نئے ہیں۔ انکا معنی ڈکشنری سے دیکھ کر لکھ لیں اور اخبار کو میز پر رکھ دیں۔ یعنی اخبار پر مزید کام چھوڑ دیں اور اپنی روز مرہ زندگی میں مشغول ہو جائیں۔ ساتھ ساتھ ان یاد کئے گئے 2 یا 4 الفاظ کو مختلف فقرات میں زہن میں سوچتے رہیں اور فقرات بناتے رہیں۔ مثال کے طور پر آپ نے یہ لفظ سوچا ”پھانسی لی”۔ تو اسے مختلف فقرات یعنی لڑکے نے مایوس ہو کر پھانسی لی، یا عدالت کی طرف سے صحیح فیصلہ نا آنے پر پھانسی لی وغیرہ جیسے فقرے بنائیں۔ بے شک غلط فقرے بنیں، کیونکہ ابھی کیلئے ووکیبلری کا وہ لفظ دماغ میں بٹھانا ضروری ہے بجائے صحیح فقرہ لکھنے کے۔ 

Working on Sentence Level

فقرات کی سطح پر اس سے بہتر کوئی تجویز نہیں ہوگی کہ آپ پورا فقرہ “فل سٹاپ” تک پڑھیں اور اسکے مفہوم کا ترجمہ اپنی کاپی پر لکھیں۔ اس طرح تمام فقرات جن پر آپ کام کرنا چاہتے ہیں وہ لکھ لیں اور اخبار کو ایک طرف رکھ دیں۔ اسکے بعد اپنی لکھی ہوئی اردو کو دوبارہ انگریزی میں منتقل کریں۔ ووکیبلری اور فریزوں کا مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ آپ پہلے ہی ان پر کام کر چکے ہیں۔ اس طرح کرنے سے آپ چند دنوں میں اخباری زبان پر مہارت حاصل کر لیں گے۔ اس سے اگلے مرحلے میں آپ “ایڈیٹوریل” سیکشن سے چند افراد کے آرٹیکلز لیں اور انکے 2-3 فقرات کا مفہوم اپنے لفظوں میں لکھیں۔ اس پریکٹس سے ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ پوراآرٹیکل پڑھیں گے اور اسے چند مںٹوں میں اپنے الفاظ میں شفٹ کر لیں گے۔ اگر آرٹیکل پسند آیا ہے تو دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ 

 

No comments:

Post a Comment